ابنا: لندن میں انجام دی جانے والی تحقیقات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ لندن کی سڑکوں پر ہونے والے لاکھوں جرائم اور حملوں کو اس شہر کی پولیس نظر انداز کردیتی ہے ان جرائم میں چوری ڈاکہ اور دیگر جرائم شامل ہیں۔لندن پولیس کی جانب سے2012 و2013 کے پیش کیئے جانے والے اعداد و شمار سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ان جرائم میں 76 فیصد کار و موٹر سائیکل چوری اور 40 فیصد عام چوریوں اور 23 فیصد دہوکہ دہی کی وارداتوں سے مربوط ہیں اور ان میں سے اکثر جرائم پولیس اسٹیشنوں میں درج تک نہیں ہوتے ہیں۔لندن پولیس کے ایک اعلی عہدیدار راجر ایوانز نے کہا ہے کہ اس شہر کی صورت حال نہایت ہی بحرانی ہے اور جرم کرنے والے افراد واردات کے بعد فرار کرجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کو یہ اطمینان ہوتا ہے کہ ان کے جرم کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی جائے گی اور پولیس بھی اس قسم کے جرائم کو نظرانداز کردیتی ہے۔ایوانز نے اسی طرح کہا کہ دو میلین جرائم میں سے چھ لاکھ پچاس ہزار جرائم کی پولیس تفتیش ہی نہیں کرتی ہے۔
.......
/169